سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بابا گرو نانک کے جنم دن پر یادگاری سکہ جاری کر دیا۔
کراچی ( بزنس ڈیسک ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بابا گرو نانک کے جنم دن پر یادگاری سکہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نے گرو نانک دیو جی کے 555 ویں جنم دن کے موقع پر 55 روپے کا ایک یادگاری سکہ جاری کیا ہے۔ یہ سکہ 22 نومبر 2024 سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کاؤنٹرز پر دستیاب ہے۔