ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا اچانک میثاق سنٹر اور تھانوں کا دورہ، ڈی پی او نے مختلف تھانوں میں موجود سائلین کے مسائلِ سنے اور انکے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا اچانک میثاق سنٹر اور تھانوں کا دورہ، ڈی پی او نے مختلف تھانوں میں موجود سائلین کے مسائلِ سنے اور انکے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری
اوکاڑہ(نیوز ڈیسک) ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے سٹی سرکل میں تھانہ اے ڈویژن ، تھانہ بی ڈویژن اور میثاق سینٹر کا اچانک دورہ کیا ہے۔ دروے کے دوران تھانہ کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات اور تھانہ کی بلڈنگ سمیت تمام متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ ڈی پی او نے مختلف سائلین سے ملاقات کی ، انکے مسائل دریافت کیے اور انکے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے ہیں۔ تھانہ میں موجود تفتیشی افسران کو اشتہاری مجرمان ،سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایات کی ہے۔ ڈی پی او نے کہا ہے کہ تھانوں کے دوروں کا مقصد پولیس افسران کی کارکردگی کوجانچنا اور استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔ شہریوں کی عزت نفس اور جان و مال کے تحفظ پر کوئی بھی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ کرسمس اور نئے سال کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ییں۔