بانی پی ٹی آئی کے ویژن کے تحت پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کو سستی اور قابل بھروسہ بجلی کی فراہمی کے لیے کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔ ترجمان وزیر اعلیٰ کے پی کے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے پیڈو اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ زیر تکمیل توانائی منصوبوں کو جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام ان کے فوائد سے جلد مستفید ہو سکیں۔
پشاور (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کے ویژن کے تحت پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کو سستی اور قابل بھروسہ بجلی کی فراہمی کے لیے کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔ ترجمان وزیر اعلیٰ کے پی کے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیر اعلیٰ کے پی کے کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کے پی کے حکومت شہریوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہی میں سے ایک منصوبہ اپر کوہستان کے علاقے میں قائم جالو پاور ہاؤس ہے، جو 500 کلو واٹ کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے۔ اس منصوبے سے مقامی آبادی کو صرف 7 روپے فی یونٹ کے حساب سے بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت توانائی کے ایسے متعدد منصوبے مکمل کر چکی ہے جبکہ کئی دیگر منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ مقامی افراد ان منصوبوں کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ واپڈا کے ذریعے فراہم کی جانے والی بجلی کے مقابلے میں یہ منصوبے زیادہ سستے اور قابل عمل ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے پیڈو اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ زیر تکمیل توانائی منصوبوں کو جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام ان کے فوائد سے جلد مستفید ہو سکیں۔ ان شاء اللہ، توانائی کے مزید منصوبوں پر بھی جلد کام شروع کیا جائے گا۔