سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کے دوسرے فیز میں درخواست دینے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔

لاہور (ویب ڈیسک) سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کے دوسرے فیز میں درخواست دینے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔ اب آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2024 اور پیف ہیڈ آفس میں درخواست پہنچنے کی آخری تاریخ 7 دسمبر ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب سرکاری سکولوں کو بحال کرنے کے لیے انہیں آؤٹ سورس کر رہی ہے اور آؤٹ سورس کرنے کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد سرکاری پرائمری سکول مختلف این جی اوز، تعلیم یافتہ نوجوانوں کے گروپس، ماہرین تعلیم اور کم از کم ماسٹر ڈگری ہولڈر افراد کو دئیے جا چکے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 25 نومبر تھی جس میں توسیع کر کے آخری تاریخ 30 نومبر کر دی گئی ہے اسی طرح درخواست بمع ضروری کاغذات دفتر میں پہنچنے کی آخری تاریخ 7 دسمبر 2024 کر دی گئی ہے۔ دوسرے فیز میں ساڑھے چار ہزار سکولز کے لیے اب تک 12 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں۔