پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار، سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

کراچی ( ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز بھی تیزی کے رجحان برقرار ہے۔ سٹاک انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ آج بازار حصص میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کراچی سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس بڑھ کر 99 ہزار پوائنٹس کو کراس کر گیا۔ اسی دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 38 پیسے کی کمی سے 277روپے 57 پیسے کی سطح پر آگئی۔ یاد رہے کہ دو دن پہلے پی ایس ایکس میں تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہونے کے بعد مارکیٹ میں اچانک مندی چھا گئی جس کے سبب سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے۔