رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں چاول کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان

کراچی ( ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں چاول کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک چاول کی برآمدات سے ملک کو 902 ملین ڈالرز سے زائد زرمبادلہ حاصل ہوا ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک تہائی زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو تقریبا 675 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔