وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کے پی کے میں چار خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ

۔ قوم و ملک کی بقا کے لیے فورسز کی قربا نیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشتگردوں کوان کے حقیقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ امن کا سفر بہت جلد پورا ہوگا۔ سیکورٹی فورسز کی دلیرانہ کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ سندھ
کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا خیبر پشاور میں چار خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کے پی کے میں چار خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سپاہی عامر سہیل کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے بہادرسپوتوں نے ملک کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ قوم و ملک کی بقا کے لیے فورسز کی قربا نیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشتگرد وں کوان کے حقیقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ امن کا سفر بہت جلد پورا ہوگا۔ سیکورٹی فورسز کی دلیرانہ کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شہید اہلکار کے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔