سپریم کورٹ کے ججز کی خط و کتابت جاری۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس سے پہلے جسٹس منصور علی شاہ کا ایک اور خط سامنے آ گیا

ججز تعیناتی میں انٹیلجنس ایجنسیوں سے رپورٹ لینے کی مخالفت بھی کر دی۔ انہوں نے 26 ویں ترمیم پر فل کورٹ کا مطالبہ بھی دہرا دیا۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے ججز کی خط و کتابت جاری۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس سے پہلے جسٹس منصور علی شاہ کا ایک اور خط سامنے آ گیا، جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے خط میں آئینی بنچ کیلئے ججز کا معیار ان کے آئینی تشریح والے فیصلوں کو بنانے کا مطالبہ کردیا۔ ججز تعیناتی میں انٹیلجنس ایجنسیوں سے رپورٹ لینے کی مخالفت بھی کر دی۔ انہوں نے 26 ویں ترمیم پر فل کورٹ کا مطالبہ بھی دہرا دیا۔