“چوری کسی اور گھر میں کرنی تھی غلطی سے آپکے گھر ہوگئی”۔ چوروں کا خط۔ نامعلوم چور چوری کئے گئے 12 تولہ طلائی زیورات واپس کر گئے

“چوری کسی اور گھر میں کرنی تھی غلطی سے آپکے گھر ہوگئی”۔ چوروں کا خط۔ نامعلوم چور چوری کئے گئے 12 تولہ طلائی زیورات واپس کر گئے

پیرمحل( ویب ڈیسک) چوری غلطی سے آپکے گھر ہوگئی۔ چوروں کا خط۔ نامعلوم چور چوری کئے گئے 12 تولہ طلائی زیورات واپس کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق چوروں نےچوری شدہ طلائی زیورات واپس کر دئیے۔ نا صرف طلائی زیورات واپس کیا چور خط بھی چھوڑ گئے۔ تھانہ چٹیانہ کے علاقہ 304 گ ب میں چوری کی واردات ہوئی تھی۔ گھر سے 12 تولہ کے طلائی زیورات اور لاکھوں روپے نقدی چوری ہوئی تھی۔ دوسرے دن چور سونا اور رقم واپس کرگئے اور خط بھی چھوڑ گئے۔ “چوری کسی اور گھر کرنی تھی غلطی سے آپکے گھر ہوئی” ، خط کا متن. چوروں کے اس انوکھے عمل میں پولیس سمیت اہل علاقہ کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button