وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد کی وزیراعلی ہاؤس پشاور میں ملاقات۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اہم راہنما شامل تھے
پشاور (ویب ڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد کی وزیراعلی ہاؤس پشاور میں ملاقات۔ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کرنے والے وفد میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری جنرل سابق سنیٹر صفدر عباسی، نائب صدر فیاض خان اور سیکرٹری اطلاعات ابن رضوی کے علاوہ سابق سنیٹر اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی شامل تھے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف بھی ملاقات میں موجود تھے.



