وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات ہمایوں خان کا رکن صوبائی عبید الرحمان اور سابق ایم پی اے عائشہ بانو کے ہمراہ سب جیل لنڈی کوتل کا دورہ

کپتان عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت کے مطابق جیلوں میں قیدیوں کی فلاح و بہبود اور انہیں کار آمد شہری بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ جیلوں میں تاریخی اصلاحات عمل میں لا رہے ہیں۔ ان اصلاحات کا مقصد جیل میں آنے والے قیدیوں کو بحالی کے عمل سے گزار کر ذمہ دار شہری بنانا ہے. معاون خصوصی
لنڈی کوتل (ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات ہمایوں خان کا رکن صوبائی عبید الرحمان اور سابق ایم پی اے عائشہ بانو کے ہمراہ سب جیل لنڈی کوتل کا دورہ۔ صوبائی مانیٹرنگ کمیٹی کے اراکین بھی دورے میں شریک تھے۔ سپرنٹنڈنٹ سب جیل نے معاون خصوصی ہمایوں خان اور دیگر اراکین کو سب جیل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران معاون خصوصی ہمایون خان نے دیگر اراکین کے ہمراہ جیل کے تمام سیکشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔ جیل میں قیدیوں کے لئے تیار کردہ خوراک , کچن کی صفائی , اور قیدیوں کو فراہم کردہ علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ معاون خصوصی ہمایوں خان نے براہ راست قیدیوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے۔ معاون خصوصی نے موقع پر ہی مسائل کی حل کیلئے احکامات جاری کردیے۔ کپتان عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت کے مطابق جیلوں میں قیدیوں کی فلاح و بہبود اور انہیں کار آمد شہری بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ جیلوں میں تاریخی اصلاحات عمل میں لا رہے ہیں۔ ان اصلاحات کا مقصد جیل میں آنے والے قیدیوں کو بحالی کے عمل سے گزار کر ذمہ دار شہری بنانا ہے.



