صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختون خواہ میں تین مختلف کاروائیوں کے دوران 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ صدر مملکت

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختون خواہ میں تین مختلف کاروائیوں کے دوران 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین۔ صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشنز کے دوران خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ صدر مملکت نے ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button