رواں سال پولیو کیسز کی نصف سینچری مکمل

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) رواں سال پولیو کیسز کی نصف سینچری مکمل، حکومتی کوششوں اور پولیو کے برسر پیکار عالمی اداروں کی فنڈنگ کے باوجود بچوں میں پولیو کا خطرہ موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم لیبارٹری میں موجودہ سال کے پولیو کے پچاسویں کیس کی تصدیق ہو گئی۔ خیبر پختونخواہ کے ضلع ٹانک کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
سال 2024 میں اب تک بلوچستان میں 24, خیبرپختونخواہ میں 11,سندھ میں 13 اور پنجاب میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ایک کیس رپورٹ ہوا