میاں بیوی کی لڑائی میں بیوی کے آشنا کی فائرنگ۔ چار سالہ بچی موقع پر جانبحق۔

چونیاں (ویب ڈیسک) میاں بیوی کی لڑائی میں بیوی کے آشنا کی فائرنگ۔ چار سالہ بچی موقع پر جانبحق۔ تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ چونیاں کے گاؤں نظام پورہ میں اس وقت پیش آیا جب ناراض بیوی اپنے آشنا اور دوسرے ملزمان کے ساتھ اپنے سسرال جہیز کا سامان واپس لینے گئی تھی، وہاں پر میاں بیوی کی تلخ کلامی ہو گئی جس پر ملزم خرم شہزاد نے فائرنگ کردی فائرنگ کی زد میں آ کر چار سالہ بچی حفظہ موقع پر جانبحق جبکہ بچی کا دادا زخمی ہو گیا۔ بشریٰ بی بی نے اپنے خاوند یاسر علی کے خلاف سول کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے