غیرت نام پر بھائی نے فائرنگ کر کے شادی شدہ حقیقی بہن قتل کردی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتار کر لیا۔

عارف والا( ویب ڈیسک ) غیرت نام پر بھائی نے فائرنگ کر کے شادی شدہ حقیقی بہن قتل کردی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق عارف والہ کے نواحی گاؤں 339 ای بی میں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی حقیقی بہن کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ مقتولہ افسانہ بی بی تین بچوں کی ماں تھی۔ ملزم نے بچوں کیلئے کھانا بناتے وقت کچن میں گھس کر فائرنگ کی۔ مقتولہ کی کمر پر دو گولیاں لگیں۔ پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کرنے کے بعد مقتولہ افسانہ بی بی کے قتل کا مقدمہ ماموں افضل کی مدعیت میں دو افراد کیخلاف درج کرلیا ہے۔ مقتولہ افسانہ بی بی کا شوہر وسیم روزگار کے سلسلے میں دوبئی میں مقیم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button