ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک کا مختلف ٹراما سنٹرز اور دیہی مراکز صحت کا اچانک دورہ

چکوال (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک کا مختلف ٹراما سنٹرز اور دیہی مراکز صحت کا اچانک دورہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چکوال نے متعلقہ حکام کے ہمراہ مختلف ٹراما سینٹرز اور دیہی مراکز صحت کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ان مراکز صحت میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی حاضری ، ادویات کی دستیابی اور صفائی کے انتظامات کا تفصیل سے جائزہ لیا ۔ انہوں نے مذکورہ مراکز صحت کے معائنہ کے دوران متعلقہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور علاج معالجہ کے لئے آنے والے لوگوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی و دیہی مراکز صحت میں ہیلتھ کیئر سسٹم کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ عوام الناس کے لئے بروقت اور معیاری طبی سہولیات حکومتِ پنجاب کے احکامات کے مطابق برقرار رکھی جائیں

متعلقہ خبریں

Back to top button