گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے حکومت پنجاب کی انعامی سکیم، ایک ہزار ٹریکٹر اور لیزر لینڈ لیولر بذریعہ قرعہ اندازی مفت دینے کا اعلان

لاہور ( ویب ڈیسک) گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے حکومت پنجاب نے انعامی سکیم کا اعلان کر دیا، 25 ایکڑ سے زائد گندم کاشت کرنے والوں کو ایک ہزار ٹریکٹر اور بارہ ایکٹر سے زائد کاشت کرنے والوں کو لیزر لینڈ لیولر بذریعہ قرعہ اندازی مفت دیئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال حکومت پنجاب نے گندم کی سرکاری قیمت 3900 روپے فی من ( چالیس کلوگرام ) مقرر کی مگر پنجاب کے محکمہ خوراک نے گندم کی خریداری نہیں کی تھی جبکہ وفاقی حکومت نے پاسکو کے ذریعے گندم خریداری کی جس میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی۔ باردانہ کی تقسیم کے دوران امن و امان کی صورتحال بھی پیش آئی۔ گندم کی سرکاری قیمت پر فروخت نا ہونے کی وجہ سے کاشت کاروں میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے جسے دور کرنے کے لیے حکومت مختلف پیکجز کے اعلان کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button