مبینہ پولیس مقابلہ، زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا

چشتیاں ( بیورو رپورٹ) زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ پولیس ملزم کو برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق چک 33 فتح کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ پولیس زیر حراست ملزم رمضان نامی کو اسلح برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر ملزم زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button