پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، بدنام منشیات فروش گرفتار

پتوکی (ویب ڈیسک ) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، بدنام منشیات فروش گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پتوکی ملک طاہر صدیق کی ہدایت پر تھانہ سٹی پتوکی نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش بشارت عرف موچھا کو ڈھائی کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ منشیات فروش شادماں کالونی پتوکی کا رہائشی ہے اور عرصہ دراز سے منشیات کا کاروبار کرتا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی عامر محمود چھینہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے، آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اطلاع دیں تاکہ جرائم کا جڑ سے خاتمہ ہو سکے۔