چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی۔ سیاست کو کھیل سے الگ رکھنا چاہیے، بھارت کے تحفظات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی۔ سیاست کو کھیل سے الگ رکھنا چاہیے، بھارت کے تحفظات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے بارے میں ہمارا موقف واضع ہے۔ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی۔ ہم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ کر صورت حال بتا دی ہے۔ ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کریڈبیلٹی متاثر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو کھیل سے الگ رکھنا چاہیے۔ بھارت کو اگر کچھ تحفظات ہیں تو آئیں اور ہمارے ساتھ بات کریں ہم انکے تحفظات دور کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button