سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی حاملہ خاتون کے قتل میں ملوث چار گرفتار ملزمان کو عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

ڈسکہ ( ویب ڈیسک) سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی حاملہ خاتون کے قتل میں ملوث چار گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حاملہ بہو کے قتل میں ملوث سسرالی ملزمان کو عدالت نے بار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمان میں مقتولہ کی ساس، نند اور دو مرد ملزمان شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے سفاکانہ قتل کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندھی پر مقتولہ کی لاش کو ٹکڑوں کی صورت میں نالے میں سے برآمد کیا تھا۔