غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی قتل، بھائی نے حقیقی بہن کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

حافظ آباد ( ویب ڈیسک ) غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی قتل، بھائی نے حقیقی بہن کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے تھانہ سکھیکی منڈی کی حدود میں حقیقی بھائی نے سگی بہن کو غیرت کے نام گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ واردات کے بعد ملزم عدیل موقع سے فرار ہو گیا۔ مقتولہ کے والد کے مطابق مقتولہ بابرہ گھر سے 2 دفعہ بھاگ گئی تھی اسی رنجش میں بیٹے نے طیش میں آکر اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا ہے۔