پسند کی شادی کی سزا، سالوں نے فائرنگ کر کے بہنوئی کو قتل کر دیا۔

چشتیاں:(بیورو رپورٹ)پسند کی شادی کی سزا، سالوں نے فائرنگ کر کے بہنوئی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چشتیاں شہر کے محلہ ناصر آباد میں پسند کی شادی کرنے پر سالوں نے فائرنگ کرکے بہنوئی کو قتل کر دیا ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی

متعلقہ خبریں

Back to top button