ایجوکیشن آفس میدان جنگ بن گیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل اور اسکے وکیل بھائی کا ساتھیوں کے ہمراہ ایجوکیشن آفیسرز اور کلرک پر تشدد

ملتان ( بیورو رپورٹ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل تحصیل کبیر والا کا آفس میدان جنگ بن گیا۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور کلرک پر تشدد۔ اساتذہ تنظیموں کی جانب سے افسوس ناک واقعہ کی مذمت ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل کبیر والا اس وقت میدان جنگ بن گیا جب مبینہ طور پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کبیر والا اور انکے بھائی نے ساتھیوں کے ہمراہ دو خواتین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز، ایک مرد اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اور آفس کے کلرک پر آفس میں آ کر تشدد شروع کر دیا۔ اساتذہ تنظیموں نے اس افسوس ناک واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے سیکرٹری سکول ایجوکیشن سے فوری نوٹس لینے اور شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ تاحال اس واقعہ کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔