بااثر افراد کا محنت کش پر تشدد، متاثرہ شخص زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) تھانہ صدر کے علاقے میں بااثر افراد کا محنت کش پر تشدد، متاثرہ شخص زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں بااثر افراد نے محنت کش کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے مبینہ طور پر نوجوان کے سر کے بال ، مونچھیں اور بھویں بھی کاٹ دیں۔سلیم نامی متاثرہ شخص کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button