دو ہزار روپے چوری کے الزام پر ٹول پلازہ کا ملازم مبینہ طور پر تشدد سے جانبحق

پتوکی ( بیورو رپورٹ) دو ہزار روپے چوری کے الزام پر ٹول پلازہ کا ملازم مبینہ طور پر تشدد سے جانبحق ، سپروائزر پر مقتول کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی ٹول پلازہ پر ملازمت کرنے والا 23 سالہ نوجوان تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کے ورثاء کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ سپروائزر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مقتول پر دو ہزار روپے چوری کا الزام لگا کر تشدد کیا اور ساری رات کمرے میں بند رکھا۔ تشدد سے نوجوان کی موت واقع ہوگئی تو ملزمان نے نعش قریبی کھال میں پھینک دی۔ افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ورثا موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button