سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن تقریبات میں شرکت کے لٸے سکھ یاتری کی پاکستان آمد

ننکانہ صاحب(بیورو رپورٹ) سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن تقریبات میں شرکت کے لٸے بھارت سے 2559 سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچ گٸے, سکھ یاتری جتھہ لیڈر سردار گورنام سنگھ کی قیادت میں واہگہ باڈر سے خصوصی بسوں کے زریعے ننکانہ صاحب پہنچے جہاں ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راٶ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس نے محکمہ اوقاف کے افسران کے ہمراہ ان کا شاندار استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں, اپنے روحانی پیشوا کی جنم بھومی پہنچنے پر بھارتی سکھ یاتری بہت خوش تھے انہوں نے بہترین سفری سہولیات کی فراہمی اور شاندار استقبال پر حکومت پاکستان اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان اور ننکانہ صاحب شہر میں کی گٸی رنگ برنگی خوبصورت لاٸٹنگ اور سجاوٹ پر بہت خوش تھے, سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان سمیت دیگر گوردواروں کی یاترا اور وہاں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے سکھ یاتری جنم دن تقریبات کے مرکزی پروگرام نگرکیرتن میں بھی شرکت کریں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button