پتنگ کی ڈور پھرنے سے ہیلتھ ورکر زخمی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

پتنگ کی ڈور پھرنے سے ہیلتھ ورکر زخمی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈور پھرنے سے ہیلتھ ورکر زخمی ہونے کا واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کااظہار کیا اور آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمی ورکر صابر مسیح کے بہترین علاج کی ہدایت کی ہے۔