وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا صوبے کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا منصوبہ۔ سیاحتی مقامات پر رہائش پذیر نوجوانوں کو قرض حسنہ فراہم کیاجائیگا۔ مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 جنوری2025 ہے۔ قرضہ حاصل کرنے والے افراد 10 سال تک سیاحوں کو یہ سہولت فراہم کرینگے۔

پشاور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا صوبے کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا منصوبہ۔ سیاحتی مقامات پر رہائش پذیر نوجوانوں کو قرض حسنہ فراہم کیا جائیگا۔ مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایات پر نوجوانوں کو سیاحت کے فروغ میں شامل کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کا کہنا ہے کہ سیاحتی علاقوں میں نوجوانوں کو بلا سود قرضہ فراہم کیا جائیگا۔ پہلے مرحلے میں کالام سوات، کمراٹ دیر اپر، لڑم ٹاپ دیر لوئر،اپر چترال، لوئر چترال، گلیات ایبٹ آباد اور کاغان مانسہرہ کے علاقوں کے نوجوان شامل ہوں گے۔ متعلقہ علاقوں کے رہائشی اپنے گھر کیساتھ سیاحوں کیلئے کمرے تعمیر کرینگے۔ قرض حسنہ سے نوجوان اپنے گھروں میں کمروں کی تعمیر اور تزئین و آرائش کرسکیں گے۔ پراجیکٹ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور بینک آف خیبر کے تعاون سے شروع کیاگیا ہے۔ منصوبے میں خواتین انٹر پرینیورز کو بھی ترجیح دی جائے گی۔ تعمیر یا تزہین و آرائش کیلئے 30 لاکھ روپے تک قرضہ فراہم کیا جائیگا۔ قرضہ حاصل کرنے والے افراد ان کمروں میں سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائینگے۔ منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 جنوری2025 ہے۔ قرضہ حاصل کرنے والے افراد 10 سال تک سیاحوں کو یہ سہولت فراہم کرینگے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button