وزیرِ اعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے رحیم یار خان میں ملاقات

وزیرِاعظم نے صدر متحدہ عرب امارات کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔
رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے رحیم یار خان میں ملاقات۔ صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان نے خود گاڑی چلائی جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف انکے ساتھ تھے۔ گاڑی میں کافی دیر تک دونوں رہنماؤں کی غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو ہوئی۔
وزیرِاعظم نے صدر متحدہ عرب امارات کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔