خیبرپختونخوا میں ترقی کا نیا باب رقم۔ جروبہ سمال ڈیم تکمیل کے آخری مراحل میں داخل۔

ضلع نوشہرہ میں “جروبہ سمال ڈیم” اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور جون 2025 میں مکمل ہوگا۔ یہ منصوبہ زرعی ترقی کا انقلابی منصوبہ ہے

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کی ترقی کا نیا باب رقم۔ جروبہ سمال ڈیم تکمیل کے آخری مراحل میں داخل۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی عوام دوست خیبرپختونخوا حکومت کا ایک اور شاندار منصوبہ تکمیل کے قریب ہے۔ ضلع نوشہرہ میں “جروبہ سمال ڈیم” اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور جون 2025 میں مکمل ہوگا۔ یہ منصوبہ زرعی ترقی کا انقلابی منصوبہ ہے۔ چار کلومیٹر طویل نہری نظام کے ذریعے ہزاروں ایکڑ بنجر زمین کو زرخیز بنایا جائے گا۔ سمال ڈیم ماہی پروری اور زیرِ زمین پانی کی بلندی کے بہت اہم ہے۔ اعلی نسل کی مچھلی کی افزائش کے ساتھ پانی کے ذخائر کو بھی بھرپور انداز میں بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ڈیم کا مقام سیاحتی مرکز میں تبدیل ہوگا، جو مقامی معیشت کو مزید مضبوط کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button