خیبر پختونخوا حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے عوام دوست اور غیر امتیازی وژن کے تحت خصوصی بچوں کے لیے ایک جدید تعلیمی کمپلیکس مکمل کر لیا ہے

یہ منصوبہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے خصوصی بچوں کے لیے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ کیونکہ ہر بچہ پاکستان کا سرمایہ ہے

پشاور (ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے عوام دوست اور غیر امتیازی وژن کے تحت ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ وہ وژن جو ہر شہری کو برابری کا حق دیتا ہے، اور تعلیم کو ہر بچے کے لیے لازمی سمجھتا ہے، خاص طور پر اُن بچوں کے لیے جو خصوصی چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں۔ دبڑ شکولئی، تیمرگرہ، دیر زیریں میں خصوصی بچوں کے لیے ایک جدید تعلیمی کمپلیکس مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ انسٹھ 59 ملین روپے کی لاگت سے 5 کنال کے علاقے پر تعمیر کیا گیا ہے، جس میں جدید تعلیمی اور انتظامی بلاکس شامل ہیں, جہاں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ یہ صرف ایک عمارت نہیں، بلکہ ایک خواب ہے جو حقیقت میں ڈھل چکا ہے۔ یہ منصوبہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے خصوصی بچوں کے لیے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ کیونکہ ہر بچہ پاکستان کا سرمایہ ہے، اور خیبرپختونخوا حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ تعلیم سب کے لیے ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button