وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مسؤلین نے جید علماءکرام کے ہمراہ جے یو آئی کے سینئر رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

علماء نے سینیٹر کامران مرتضیٰ کو مدارس بل کی منظوری میں حضرت قائد جمعیت دامت برکاتہم کی معیت میں گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مسؤلین نے ناظم اعلیٰ وفاق المدارس حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری صاحب کی ہدایت پر جید علماءکرام کے ہمراہ جے یو آئی کے سینئر رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ علماء نے سینیٹر کامران مرتضیٰ کو مدارس بل کی منظوری میں حضرت قائد جمعیت دامت برکاتہم کی معیت میں گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔مسؤلین وفاق نے مدارس کی رجسٹریشن کے حوالہ سے تفصیلی مشاورت کی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے رجسٹریشن کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کیا اور اپنی خدمات پیش کرنے کا اعادہ کیا۔ جلد مدارس کی رجسٹریشن کا سلسلہ شروع ہوگا۔ وفد میں مولانا ظہور احمد علوی (رکن مجلس عاملہ)، مولانا عبدالغفار (مسؤول شعبہ کتب اسلام آباد غربی)، مفتی عبدالسلام (مسؤول شعبہ کتب اسلام آباد شرقی)، مفتی محمداویس عزیز (مسؤول شعبہ حفظ اسلام آباد)، مولانا نذیر فاروقی، مولانا محمدشریف ہزاروی، مولانا قاری عبدالکریم، مفتی محمد عبداللہ، مولانا سلیم اللہ، مولانا عبدالعزیز، عبدالشکور کاکڑ ایڈوکیٹ اور میر اویس یوسفزئی شامل تھے۔ امیر جے یو آئی اسلام آباد مفتی محمداویس عزیز نے علمائے اسلام آباد کیطرف سے کامران مرتضیٰ صاحب کا شکریہ ادا کیا۔