انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر گرفتار 40 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے تمام کارکنوں کو 5، 5 ہزار کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر گرفتار 40 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے تمام کارکنوں کو 5، 5 ہزار کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ضمانت منظور کی۔ عدالت نے گزشتہ روز بھی 250 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت منظور کی تھی۔