آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ کا سنسنی خیز فائنل

عارف والا(ویب ڈیسک) پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل منعقد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل حیدری گراؤنڈ عارف والا میں الہلال فٹبال کلب اور رحمان فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا۔ اس سنسنی خیز فائنل میں رحمان فٹبال کلب نے ایک گول سے کامیابی اپنے نام کی۔ فائنل کا فیصلہ پلنٹی ککس پر ہوا، ٹورنامنٹ انتظامیہ کی طرف سے مہمان خصوصی سابقہ تحصیل ناظم خان میر حمزہ رتھ کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر سابقہ تحصیل ناظم کا کہنا تھا کہ آنے والی نسلوں کو نشہ اور منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیے کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button