باپ اور دو بیٹوں کے قاتل گرفتار

لاہور(ویب ڈیسک) پرانی دشمنی پر باپ بیٹوں کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل باپ اپنے دو بیٹوں سمیت سیشن کورٹ پیشی پر جا رہا تھا،سگیاں پل پر ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں میں تینوں افراد جان بحق ہو گئے تھے۔ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور ذیشان اصغر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹیگیشن محمد نوید اور انچارج انویسٹیگیشن شاہدرہ رانا عمر دراز کے ہمراہ ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا ۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے آتشیں اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی۔ انویسٹیگیشن ٹیم کی شاندار کارکردگی پر ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ذیشان اصغر نے انہیں شاباش دی اور کہا کہ مستقبل میں بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انویسٹیگیشن ٹیم کی کی کاروائیاں جاری رہیں گی

متعلقہ خبریں

Back to top button