ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

ننکانہ صاحب(ویب ڈیسک) موٹر سائیکل چوری اور متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سثی ننکانہ صاحب پولیس نے سرغنہ سمیت تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان سے 250000 روپے نقدی اور چار موٹر سائیکل پرآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے 8 وارثوں کا اقرار کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے ۔ گرفتار ملزمان کے نام بلال، فرمان اور نواز بتاتے گئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ کے مطابق ملزمان کو تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارت سے گرفتار کیا ہے ۔