چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی سربراہی میں کماد سے لوڈ ٹرالیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

رحیم یار خان(ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی سربراہی میں کماد سے لوڈ ٹرالیوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ریجنل چیئرمین خرم پرویز کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کا رات گئے کماد سے لوڈ ٹرالیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، اور لوڈ ٹرالیوں کو ایکسل لوڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی خلاف ورزی پر 24 افراد کو گرفتار کرلیا اور 10 سے زائد ٹرالیوں کو بند کر دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کا کہنا تھا حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرایا جائے گا ۔