پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈاکو ہلاک دوسرا گرفتار

حافظ آباد(ویب ڈیسک) تھانہ کالیکی منڈی کی حدود میں پولیس مقابلہ۔ تفصیلات کے مطابق تین ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔ چک دیوانہ کے قریب پولیس نے ڈاکوؤں کو گھیر لیا۔ جس پر انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا ڈاکو پولیس نے گرفتار کر لیا ان کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر سرکل موقع پر پہنچ گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈکیت گینگ خانقاہ ڈوگراں کے نواحی گاؤں سے بتایا جاتا ہے۔ یہ گینگ بہت سی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button