مرغا چوری کے الزام پر جھگڑا، ایک نوجوان قتل کر دیا گیا۔

خانیوال(ویب ڈیسک) مرغا چوری کے الزام میں ایک نوجوان قتل۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال کے نواحی گاؤں 30 /10 آر میں چار افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کردیا۔ مقتول کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی نوجوان کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے فرار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button