بچوں کو تعلیم کے ساتھ دیگر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی سکول بہاولنگر کا دورہ۔ صفائی ستھرائی، بچوں کیلئے دستیاب سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی بہاولنگر کے دورے کے دوران صفائی اور بچوں کو دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے اور پودے لگانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سکول کے مختلف سیکشنز کا دورہ کر کے درس و تدریس کے عمل کا جائزہ لیا اور اساتذہ اور طلباء سے درس و تدریس کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے طلباء سے درس و تدریس کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے اور طلبہ کی جانب سے جوابات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح طالب علموں کیلئے تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے، جس کیلئے حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کے سکولوں میں بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات، صاف ستھرا ماحول، پلے گراونڈز شجر کاری کے حوالے سے پودوں سمیت دیگر سہولیات بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button