پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے. برگیڈئیر بابر علاؤالدین

حافظ آباد (ویب ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب کے چیئر پرسن برائے ڈائریکٹو ریٹ آف ایولویشن، انسپیکشنزاینڈ مانیٹرنگ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین نے جی سی یونیورسٹی کے کیمپس کے طلباء و طالبات سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل پڑھے لکھے نوجوانوں سے وابستہ ہے کیونکہ مستقبل میں انہی نوجوانوں نے اپنی قابلیت،اور صلاحیتوں سے ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہے،۔ طلباء و طالبات اپنے مثبت رویوں سے ملک و قوم اور سوسائٹی میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔نوجوان طلباء و طالبات سوشل ومیڈیا پر بڑھتے ہوئے منفی جھوٹ اور بے بنیاد خبروں پر یقین کرنے کی بجائے اپنے ملک اور اس کے اداروں کی بہتری کے لیے کام کریں،کچھ عنا صر سوشل میڈیا کے ذریعے ملک میں افرا تفری اور منفی سیاست پرپرا پیگنڈہ کر رہے ہیں در حقیقت ایسے لوگ کسی صورت بھی پاکستان، اسکے اداروں اور قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے۔ بریگیڈیئر بابر علاؤ الدین کاکہنا تھا کہ پاک فوج نہ صرف ملک کی سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ پاکستانی قوم کے جان و مال کے تحفظ کی بھی امین ہے۔ افواج پاکستان کے بہادر اور باہمت کئی افسروں اور جوانوں نے اس ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ آج بھی افواج پاکستان دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم افواج پاکستان سمیت اپنے تمام قومی اداروں کو مضبو ط کریں کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔انکاکہنا تھا کہ طلباء و طالبات کو سیاسی تقسیم اور سیاست سے بالاتر رہتے ہوئے اپنی ساری توجہ تعلیم پر مرکوز رکھنی چاہیے، جس سے انکامستقبل بہتر ہو سکتا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سربراہی میں صوبہ پنجاب کے حالات دیگر صوبوں کی نسبت بہت بہتر ہیں اور جس طرح حکومت پنجاب عوام کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال اپنے مثبت کاموں کے لیے کریں جس میں انکی بہتری اور بھلائی ہے۔ منفی اور جھوٹ پر مبنی سوشل میڈیا استعمال کرنے والے ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش میں ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اللہ، ڈائریکٹر جی سی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر خر م شہزاد، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ایسوسی ایٹ کالج دو آبہ میڈ م نسرین اختر بھی موجو د تھی۔ قبل ازیں بریگیڈیئر با بر علاؤ الدین نے یونیورسٹی و کالج کیمپس میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button