جھنگ میں غیرت کے نام پر خاوند کے ہاتھوں بیوی قتل

جھنگ(ویب ڈیسک) جھنگ میں غیرت کے نام پر خاوند کے ہاتھوں بیوی قتل۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقع جھنگ کے نواحی علاقہ تھانہ موجیوالا کی حدود چک نمبر 453ج ب میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم غلام رسول نے اپنی بیوی سمیرا کو ناجائز تعلقات کے شبہ میں گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا، پولیس تھانہ موجیوالا نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، اس افسوس ناک واقع پر ڈی پی او جھنگ کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی نے کہا کہ حقائق کی روشنی میں سفاک قاتل کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button