مبینہ پولیس مقابلہ میں زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔

حاصل پور (بیورو رپورٹ) مبینہ پولیس مقابلہ میں زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حاصل پور پولیس ڈکیتی کے ملزم جاوید عرف جیدی کو ریکوری کے لیے تلہڑ روڑ پر لےکر جا رہی تھی راستے میں تین موٹر سائیکلوں پر سوار ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ملزم جاوید عرف جیدی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ملزم قتل ڈکیتی رہزنی و راہزنی و دیگر متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی جام سلیم اختر اور ایس ایچ او تھانہ صدر حاصل پور موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی ۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ موقع سے فرار ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔