دوحہ میں آئی بی ایس ایف مینز ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار کامیابی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) دوحہ میں آئی بی ایس ایف مینز ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار کامیابی۔ پاکستان کے کھلاڑی محمد آصف نے تیسری مرتبہ ورلڈ ٹایٹل اپنے نام کیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کھلاڑی علی قریگوزلو کو 3-5 سے ہرا کر فائنل آپنے نام کیا محمد آصف نے تیسری مرتبہ ورلڈ ٹایٹل اپنے نام کر کے انڈین کھلاڑی پنکج ایڈوانی کا ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا۔ قطر میں کھیلی جانے والی ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف کو بطور وائلڈ کارڈ کوالیفائیر شامل کیا گیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے محمد آصف کو تیسری مرتبہ بین الاقوامی چیمپئن شپ جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر مبارکباد دی