بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار

دہلی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار ۔ پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ کرکٹ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئیے انڈین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو اجازت نہ مل سکی ۔تفصیلات کے مطابق انڈین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل کی جانب سے اجازت مل چکی ہے لیکن وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کی طرف سے ابھی تک اجازت نہیں دی گئی ۔ اس بارے میں انڈین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو کا کہنا ہے کہ 15 دنوں سے حکومتی اجازت کا انتظار کر رہے ہیں سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کھیلنے جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے