بالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر روہت شیٹھی کا دیپکا پڈوکون کو لے کر لیڈی سنگھم بنانے کا اعلان

ممبئی (انٹرنیشنل شوبز ویب ڈیسک) بالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر روہت شیٹھی کا دیپکا پڈوکون کو لے کر لیڈی سنگھم بنانے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم سنگھم اگین کی کامیابی کے بعد روہت شیٹھی کا کہنا تھا کہ اس فلم میں دیپکا پڈوکون نے لیڈی پولیس آفیسر کا کردار کامیابی سے نبھایا ہے نئے پراجیکٹ کے لیے ابھی کوئی سٹوری نہیں ہے لیکن میرے ذہن میں اداکارہ کے کامیاب کردار کو لے کر سولو لیڈی سنگھم بنانے کا آئیڈیا موجود ہے میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا اکشے کمار کی فلم سوریا ونشی میں تین ہیرو پولیس آفیسر کو دیکھ کر یہ آئیڈیا میرے ذہن میں آیا اس لیئے سنگھم اگین میں دیپکا پڈوکون کو لیڈی پولیس آفیسر کا کردار دیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button