“ایلون مسک” امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آنکھ کا تارا بن گئے

نیو یارک ( وہب ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس” X”

کے مالک اور ارب پتی بزنس مین “ایلون مسک” امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آنکھ کا تارا بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ارب پتی بزنس مین ایلون مسک اور اپنے سابق حریف راما سوامی کو حکومت کی کارکردگی جانچنے کی ذمہ داری سونپنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی سے جان چھڑا کر نئے محکمے کی سربراہی دونوں امیر کاروباری شخصیات کریں گی۔ امریکی صدر نے اپنی ٹیم کا انتخاب شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایلون مسک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) اور معروف کار ساز کمپنی کے مالک ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button