فضائی حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 85 ہو گئی۔ تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی

طیارے میں 181 افراد سوار تھے۔ طیارے کو حادثہ لینڈنگ کے وقت پیش آیا۔ امدادی ٹیمیں مصروف عمل ہیں
سیئول (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں طیارے کے حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 85 ہو گئی۔ تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ طیارے میں 181 افراد سوار تھے۔ طیارے کو حادثہ لینڈنگ کے وقت پیش آیا۔ امدادی ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔ مسافر طیارہ بنکاک سے واپس جا رہا تھا کہ موان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت رن وے سے پھسل کر دیوار سے جا ٹکرایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔