فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا پیغام

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کا عالمی دن، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی جانب مسلہ فلسطین کے پرامن حل، فلسطینی عوام کے حق خودارادیت دینے کا مطالبہ اور پاکستانی عوام کی جانب سے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کا پیغام۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم مینر نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر مسئلہ فلسطین کے پرامن و منصفانہ حل اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے پاکستانی عوام اور حکومت کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ سیاسی و عسکری قیادت نے اپنے الگ الگ پیغامات میں فلسطین کی عوام کو پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کے اعلان کو دہرایا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کو روکا جائے اور آزاد فلسطینی ریاست کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔ فلسطین کی عوام کئی دہائیوں سے جبر و استبداد کا مقابلہ کر رہی ہے۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت فلسطین کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button